سری لنکا نے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جامنی اسٹار نیلم پیش کر دیا

سری لنکا نے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جامنی اسٹار نیلم پیش کر دیا

سری لنکا نے دنیا کے سب سے بڑے قدرتی جامنی اسٹار نیلم کو عوام کے لیے پیش کر دیا ہے، جسے نمائش کے لیے دارالحکومت کولمبو میں رکھا گیا ہے۔

 یہ نایاب پتھر 3563 قیراط وزنی ہے اور مالکان نے اسے فروخت کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ماہرین کے مطابق اس نیلم کی قیمت کم از کم 30 کروڑ ڈالر لگائی گئی ہے، جبکہ بعض تخمینوں کے مطابق یہ 40 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہے۔معروف جیما لوجسٹ کے مطابق، اس گول شکل کے نیلم کو ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ تصدیق شدہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جامنی اسٹار نیلم ہے۔سب سے نمایاں خصوصیت اس پتھر میں موجود ستارے کی جھلک ہے، جو اس کی نایابی اور قیمتی ہونے میں مزید اضافہ کرتی ہے۔یہ نمائش نہ صرف جواہرات کے شائقین بلکہ عالمی سطح پر جیمولوجی کے ماہرین کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے۔