پشاور: ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

پشاور: ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

پشاور میں سوشل میڈیا پر ڈانس کلب کھولنے کے اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزمہ سونیا شاہ، زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا، جس پر الزام ہے کہ وہ عوام کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنے اور فحاشی پھیلانے میں ملوث تھی۔پولیس کے بیان کے مطابق ملزمہ نے ایک وائرل ویڈیو میں پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا اور نازیبا زبان استعمال کی، جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی افسران بالا کے نوٹس پر کی گئی، اور تھانہ گلبہار کی لیڈیز پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ معاشرتی اقدار کی حفاظت کی جا سکے۔