لاہور: خاتون ایم پی اے کے بیٹے کی اسنوکر کلب میں جوا کھیلنے پر گرفتاری، پولیس کی انکوائری شروع

لاہور: خاتون ایم پی اے کے بیٹے کی اسنوکر کلب میں جوا کھیلنے پر گرفتاری، پولیس کی انکوائری شروع

 لاہور پولیس کے حوالے سے ہے جس میں سابق خاتون ایم پی اے کے مبینہ پولیس تشدد کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

 انکوائری 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام شواہد، بشمول ویڈیوز، کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور الزامات حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار ہوا ہے، جہاں وہ دیگر 12 افراد کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ کلب اور گرفتار افراد سابقہ جوا کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کا ایک بیٹا پچھلے مہینے موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوا ہے، جس کا مقدمہ درج ہے، اور اسنوکر کلب سے گرفتاری کو اس کے قتل کے مقدمہ سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔

مزید کہا گیا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، اور ان کے شوہر و بیٹے پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرتے رہے۔پولیس کا موقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، اور بغیر تصدیق کے الزامات اور خبروں کو نشر کرنا افسوسناک ہے۔ یہ تمام تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون کی عملداری اور انصاف کے تقاضوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔