حرا مانی کی ہمشکل خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔سوشل میڈیا پر اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کی وائرل ہوگئی۔پاکستانی نڑاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین کے بارے میں مشورے شیئر کررہی ہیں اور بالکل حرا مانی لگ رہی ہیں۔ڈاکٹر اقدس کی آواز بھی بالکل حرا مانی کی طرح ہی لگ رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین ان سے سوال کررہے ہیں کہ کیا  آپ حرا مانی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی آواز بھی حرا مانی جیسی ہے۔‘