حارث رؤف اور فن ایلن کی دلچسپ نوک جھونک،ویڈیو جاری

پرتھ اسکارچرز نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پرتھ اسکارچرز کے اوپنر فن ایلن کی دلچسپ جھونک ہوئی ہے۔بگ بیش لیگ کے 39ویں میچ میں پرتھ اسکارچرز نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔رچرڈسن کو 4 وکٹیں حاصل کرنے اور تین کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتاہم میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور فن ایلن کے درمیان دلچسپ جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسرے اوور کے اختتام پر حارث رؤف نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود فن ایلن کو دھکا دیا پھر دونوں مسکرانے لگ گئے۔واضح رہے کہ میچ میں حارث رؤف نے چار اوور میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل نے حارث کی گیند پر ایک کیچ بھی ڈراپ کیا۔فاسٹ بولر نے مچل مارش، کوپر کونلی اور جوش انگلس کو پویلین کی راہ دکھائی۔