لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول سابق ایکسائز ملازم تھا، جو فائرنگ کے واقعے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔