تھرپارکر ، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی

تھرپارکر(آئی این پی)تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو میں مبینہ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی دوران علاج دم توڑگئی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل چھاچھرو کے نواحی گائوں کھڈی میں پیش آیا ،متاثرہ لڑکی نے بدنامی کے خوف کے باعث خودکشی کی کوشش کی،جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔لڑکی کے والد کے مطابق دو ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،جس کے صدمے سے ان کی بیٹی شدید ذہنی دبائو کا شکارہوگئی،والد کاکہنا ہے کہ بیٹی نے صدمے کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیاگیا،تاہم وہ جانبرنہ ہو سکی، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھاچھرو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔واقعے میں نامزد دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے اورانکے خلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔