برطانیہ کا 16 ممالک کیلئے سفری انتباہ جاری

لندن(آئی این پی)برطانوی دفتر خارجہ نے ایران اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹیاں مناتے ہوئے اضافی احتیاط اختیار کریں۔دفتر خارجہ کی ہدایت کے مطابق ایران میں ملک گیر مظاہرے، تہران میں پرتشدد کریک ڈان اور امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنا کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے قبرص، مصر اور دبئی سمیت کئی مقبول تعطیلاتی مقامات میں سفر کرنے والے سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے