ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے پیش نظر فضائی حدود استعمال کرنے والوں کے لیے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کیا ہے، جس میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور دیگر متعلقہ افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے اس ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں اور روس کے ساتھ جمعرات سے مشترکہ بحری مشقوں کا بھی منصوبہ ہے، جنہیں علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ایران کی جانب سے یہ نوٹم ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکہ نے پہلے سے ہی ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کیے ہیں، جس سے خطے میں اسٹریٹجک سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خلیجی خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر اثر ڈال سکتے ہیں۔