سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو 18 برس گزر گئے، متاثرین کے غم آج بھی تازہ

لاہور(خصو صی رپورٹ )سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو 18 برس گزرگئے  تاہم  متاثرین کے غم آج بھی تازہ ہیں۔18 فروری 2007 کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 68 بے گناہ افراد کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا، دلخراش سانحہ کی ذمہ داری بھارت نے پاکستانی تنظیموں پر ڈال دی تھی۔واقعہ کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا، تحقیقات کے دوران آر  ایس ایس کے غنڈوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سانحہ کا ذمہ دار ثابت کیا گیا۔فروری 2007 کو لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر بم سے حملہ کر کے آگ لگائی گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے