پاک فوج نے ہمیشہ بہادری و شجاعت سے ملکی سلامتی کی جنگ لڑی
لاہور(کرائم رپورٹر)16 دسمبر 2014 کو پیش آنے والے سانحہ اے پی ایس ہم نہیں بھولے۔ شہدا آرمی پبلک سکول کو یاد کرتے ہوئے ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سانحہ اے پی ایس پشاور کو 10 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔16 دسمبر سال 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا۔سانحہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں سمیت کْل 140 شہادتیں ہوئیں۔اس دردناک سانحے کو دس سال بیت گئے لیکن اس کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔پاک فوج نے ہمیشہ بہادری و شجاعت سے ملکی سلامتی کی جنگ لڑی ہے۔سیف سٹی منصوبوں کی بنیاد نیشنل ایکشن پلان کے تحت رکھی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دہشت گردی کے خاتمے میں تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔سیف سٹی ملک کے امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہر ممکن کوشش کرر ہی ہے