پشاور (آئی این پی)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈریلیف سینٹرنے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ پاکستان 2024-2025کے دوسرے مرحلے کے تحت 33اضلاع میں 30ہزارفوڈ پیکیجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس سے 2لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے‘یہ اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع دیامر، استور، غذر، ہنزہ، اور شگر، آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع وادی نیلم، مظفرآباد، وادی جہلم، باغ اور سدھنوتی، پنجاب کے سات اضلاع لاہور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، بہاولپور، اوکاڑہ، لیہ اور بہاولنگر، سندھ کے پانچ اضلاع سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، جامشورو اور مٹیاری اور بلوچستان کے گیارہ اضلاع قلعہ سیف اللہ، ژوب، کچھی، لسبیلہ، قلات، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، سبی، لورالائی اور پشین شامل ہیں۔