کابل(آئی این پی )طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی کے ذریعے تین پاکستانی فوجیوں کو رمضان المبارک کے موقع پر جیل سے رہا کیا گیا۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح مجاہد نے دعوی کیا کہ فوجیوں کو 12 اکتوبر کو جنوبی افغانستان میں ڈیورنڈ لائن پر طالبان کی سرکاری افواج کے انتقامی حملوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ نے ان قیدیوں کو دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے رہا کیا