بنگلہ دیش واپس آ کر بدلہ لوں گی، شیخ حسینہ کی عبوری حکومت کو دھمکی

بنگلہ دیش واپس آ کر بدلہ لوں گی، شیخ حسینہ کی عبوری حکومت کو دھمکی

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ایک ویڈیو پیغام میں ملک واپس آ کر اپنے حامیوں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو "مشتعل ہجوم کا سربراہ" قرار دیتے ہوئے ان پر ملک میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام عائد کیا۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف فراہم کریں گی۔دوسری جانب، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ عبوری رہنما محمد یونس نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے درخواست کریں گے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کی جانب سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا خط موصول ہوا ہے، تاہم اس پر کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ بھارت کے لیے ایک سفارتی چیلنج بن سکتا ہے، کیونکہ وہ بھارت کی قریبی اتحادی رہی ہیں۔