بارات میں گھوڑے پر سوار دولہا موت کے منہ میں چلا گیا

دہلی(نیٹ نیوز)بارات میں گھوڑے پر سوار دولہا موت کے منہ میں چلا گیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارات لانے والا دولہا اچانک موت کے منہ میں چلا گیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات جاٹ ہاسٹل میں پیش آیا جہاں گھوڑے پر سوار دولہا بارات کے ہمراہ شادی کے مقام پر پہنچا تھا۔تقریب کی ڈرون فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں پردیپ جاٹ نامی نوجوان کو دولہے کے رویتی لباس میں گھوڑے پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔دولہا اْس وقت بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا جب باراتی گھوڑے کے اردگرد موجود تھے، باراتیوں نے فوراً سے پردیپ جاٹ کو سنبھ