قصور(خصوصی رپورٹ )قصور میں سیلاب متاثرہ علاقہ میں دولہا کشتی پر اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگربارات کے ساتھ دلہن کے گائوں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر ان کے سسرال کا گھر سیلابی پانی میں گھرے ہونے کے باعث باراتیوں کو ریسکیو 1122 کی کشتی کا سہارا لینا پڑا اوروہ کشتی پر دلہن کے گھر جا پہنچے جہاں شادی کی تقریب تھی۔ کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی رہی۔