دولہا کے بھائیوں، دوستوں نے بارات میں 20 لاکھ روپے لٹا دئیے

  نوٹ ہی نہیں بلکہ مردانہ اور زنانہ سوٹ بھی لٹائے گئے، لوگوں کا جم غفیر جمع ہو گیا
سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ میں شادی میں دولہا کے بھائیوں اور دستوں نے 20 لاکھ روپے لٹا دئیے  ۔رپورٹ کے مطابق  شادی کی تقریب پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں  ہوئی جہاں نوجوان کی شادی کی خوشی میں بارات لے جانے کے دوران دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے پیسے کی بے جا نمود ونمائش کرتے ہوئے نوٹوں کی برسات کر دی۔بارات کی روانگی کے وقت گھر کے صحن اور چھت سے دولہا اور باراتیوں پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی اور آسمان پر نوٹ کٹی پتنگوں کی طرح اڑتے نظر آئے۔اس موقع پر صرف نوٹ ہی نہیں بلکہ مردانہ اور زنانہ سوٹ بھی لٹائے گئے۔ نوٹ اور کپڑے لوٹنے کے لیے وہاں لوگوں کا جم غفیر جمع ہو گیا۔دولہے کے چچا نے بتایا کہ بارات پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے نچھاور کیے گئے۔ اس میں پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ شامل تھے۔یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔بیشتر صارفین اس کو پیسے کے
 بے جا نمود ونمائش قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جس طرح بے دریغ پیسہ لٹایا گیا۔ ان پیسوں سے کئی غریب گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیاں ہو سکتی تھیں۔