لاہور (سپورٹس ڈیسک)دبئی میں بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ کہیں چیمپئنز ٹرافی کے بینرز لگائے جارہے ہیں تو کہیں دبئی کے خوشگوار موسم میں کچھ کرکٹرز شاپنگ کرنے نکل گئے اور کچھ نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کو ترجیح دی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیمین بھارت اور بنگلادیش دبئی میں موجود ہیں۔ ۔بدھ کے روز دونوں ٹیمز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوبارہ پریکٹس کریں گی اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔