جعلی بینرز لگانے والے شہری نے معافی مانگ لی

مقامی تاجر رہنما عظمت نے سی سی ڈی کے نام پر جعلی بینرز لگائے
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے نام پر جعلی بینرز آویزاں کرنے والے شہری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق شہری سید محمد عظمت جو کہ کرشن نگر اسلام پورہ کا رہائشی اور مقامی تاجر رہنما ہے، نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سی سی ڈی کی ہدایات پر مبنی بینرز اپنے طور پر تیار کر کے کرشن نگر سمیت قریبی علاقوں میں آویزاں کیے۔شہری کہا کہ سی سی ڈی کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر بینرز پر لکھا گیا، جس پر میں شرمندہ ہوں۔