لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت مدعی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ جمع کر ایا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اتنی تاخیر سے وکالت نامہ کیوں دیا گیا ۔جس پر وکیل نے بتایا رات کو ضمانت کی درخواست بارے علم ہوا۔عدالت نے استفسار کیا مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا مقدمہ کا ریکارڈ اے ٹی سی عدالت میں جمع ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا ہائیکورٹ اب اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی