جامع مسجد شاہ زنجان میں سیرت النبی ؐ کانفرنس

لاہور (کرائم رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی ؒکے سجادہ نشین پیر ادریس شاہ زنجانی نے جامع مسجد شاہ زنجان میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نبی مہربان حضرت محمد ؐ کی زندگی پوری امت کے لئے مشعل راہ ہے۔نبی پاکؐکا اخلاق سب سے بلند تھا، ہم نے وہی راستہ اپنانا ہے جو ہمارے آق آکا تھا اور وہی طریقہ اپنانا ہے جو انہوں نے ہمیں کرکے بتایا۔