سکا ئوٹس میں حسنِ قر آت ونعت اور تقریری مقابلے،پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی
لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور پنجاب و صوبائی کمشنربوائے سکا ئوٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت، کردار سازی اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے سیرتِ نبوی ؐ انکی کردار سازی اور بنیانِ مرصوص کی تشکیل کا سرچشمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بوائے سکا ئوٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر لاہور میں نو تعمیر شدہ کانفرنس ہال کے افتتاح پرصوبائی سیرت کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے کیا۔ کانفرنس کا موضوع ‘‘بنیانِ مرصوص کی تشکیل میں سیرتِ رسول ؐ کی اہمیت’’ تھا، جس میں بوائے سکا ئوٹس اور روور سکا ئوٹس نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا سکا ئوٹنگ محض تربیتی سرگرمی نہیں بلکہ نوجوانوں میں خدمتِ خلق، ذمہ داری، نظم و ضبط، قیادت، ایثار اور حب الوطنی کے جذبات پروان چڑھانے کا م ئوثر ذریعہ ہے۔ بوائز سکا ئوٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر کی بحالی کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ذریعے 80 ملین جبکہ مری بوائے سکا ئوٹس کیمپ کی تزئین و آرائش کیلئے 200 ملین روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئی ہیں جنکا مقصد ادارہ جاتی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔کانفرنس میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے حسنِ قر آت ونعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ سکائوٹس نے بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری طارق قریشی، راجہ افراز، سابق ضلعی سیکرٹری سکا ئوٹس اقبال قریشی اور سلیم عالی سمیت دیگر عہدیداران و منتظمین نے کانفرنس کے انتظامات، مختلف ڈویڑنوں سے سکا ئوٹس کی شرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ احسان بھٹہ ودیگر عہدیداران نے نمایاں پوزیشن ہولڈرسکا ئوٹس کی حوصلہ افزائی کی۔ کانفرنس اس عزم کیساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ سیرتِ طیبہ کی روشنی میں نئی نسل کی کردار سازی، اسلامی اقدار کے فروغ، اتحاد و یگانگت اور قومی خدمت کے جذبے کو مزید مستحکم کیا جائیگا تاکہ نوجوان مضبوط، پْرامن اورمتحد پاکستان کی تعمیر میں م ئوثر کردار ادا کر سکیں۔