خواجہ آصف کو دفاعی پیداوار ،محسن نقوی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان مل گیا
امیرمقام کے پاس امورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران کاقلمدان ہوگا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مختلف وزارتوں کے ضم ہونے کے بعد وفاقی وزرا کے قلمدانوں کا ازسر نو تعین کیا گیا ہے جس کا وزیراعظم کی منظوری کے بعدکابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خواجہ آصف کو دفاعی پیداوار ،محسن نقوی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے جبکہ کئی وزارتیں ضم کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کے پاس ایوی ایشن کا اضافی قلمدان بھی تھا۔وفاقی حکومت نے وزارت ایوی ایشن کو ختم کرکے وزارت دفاع میں ضم کردیا۔ محسن نقوی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ حکومت نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کووزارت داخلہ میں ضم کردیا تھا۔وفاقی وزیرامیرمقام کے پاس امورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران کاقلمدان ہوگا۔وزارت سیفران کو وزارت امورکشمیر وگلگت بلتستان میں ضم کردیا گیا ہے۔