اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے نئے وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے وزرا کے قلمدانوں کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزیراعظم نے نئے وزرا کے لیے محکموں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں کی وزارتوں اور نئے قلمدانوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے ملاقاتیں اور مشاورت مکمل کرلی ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم نے نئے وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔