راولپنڈی( خصوصی رپورٹ) راولپنڈی میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا اور اڈیالہ جیل سمیت حساس تنصیبات کے اطراف پابندیاں عائد رہیں گی۔جاری حکم نامے کے مطابق شہر میں ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاج پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔