عمران خان کو عزت راس نہیں آرہی :ناصر بٹ

 اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ناصربٹ نے کہاہے کہ عمران خان کو عزت راس نہیں آرہی ہے، جیل میں انہیں مرغے اور بکرے کی وافر مقدار میں فراہمی کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کو خط لکھنے کی کوئی منطق نہیں۔وہ منگل کوپارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں، عمران خان بھونڈی حرکتیں کر رہا ہے، حکومت نے تحریک انصاف کو عزت اور وقار کا مقام دیا ہے، عمران خان کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے جو وہ جیل سے باہر کر رہے تھے۔