اسلام آباد(آن لائن) مدارس ایکٹ کی منظوری، جے یو آئی کا شکرانہ، قوم کے نام عظیم کامیابی کا پیغام۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ کے نوٹیفیکیشن کے اجرا ء کے بعد اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور اس اہم کامیابی پر قوم، کارکنوں اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری محنت اور جدوجہد کا ثمر ثابت ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم نے دینی مدارس کے تحفظ کی راہ ہموار کی ہے اور یہ سرخرو ہونے کا لمحہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دینی اداروں کو ایک نیا اور مضبوط قانونی تحفظ ملے گا