رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا اہم انکشاف

رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا اہم انکشاف

یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے حوالے سے ہے جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں رہنے کے بعد وہ وی لاگ بنانا بھول گئے تھے۔

 رہائی کے بعد انہوں نے اپنا پہلا فیملی وی لاگ جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وی لاگ ریکارڈ کرنے میں انہیں خاصی مشکلات کا سامنا ہوا، حالانکہ اس سے پہلے وہ اس میں مہارت رکھتے تھے۔ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ وی لاگ کے لیے 30 منٹ تک بار بار ری ٹیک کرتے رہے اور اپنی مختلف ری ٹیکس کی ویڈیوز بھی شامل کیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کی بچگانہ اداکاری جو وی لاگز کی پہچان سمجھی جاتی تھی، اب کہیں کھو سی گئی ہے۔

وی لاگ کے دوران، ان کی اہلیہ عروب نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈکی بھائی زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور وزن کم کریں، اور یہ تبدیلی جیل جانے کے بعد ہی ممکن ہوئی۔ ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے پہلے ان کا وزن 99 کلوگرام تھا، جو رہائی کے بعد کم ہو کر 81 کلوگرام رہ گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور پھر ضمانت پر رہائی حاصل کی۔