بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے:شیری رحمان

بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے:شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا، اور بھارتی دہشت گردی کے اقدامات خطے میں بڑے تنازعات یا جنگ کے امکانات پیدا کر سکتے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارت کو جواب دینے کے لیے وقت دیا تھا، لیکن بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ہے، جبکہ سڈنی فائرنگ واقعہ میں بھی بھارتی شہریوں کی ملوثیت سامنے آئی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے بھی بھارت کے دہشت گردی میں کردار کا جائزہ لیا، اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بڑے تنازعات پھیلنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، اور پاکستان کا موقف سچ اور حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے مزید کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے، اور اس وقت بھارت کے پاس کسی معاملے کا جواب نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی خواہش رکھتا ہے۔