کراچی(آئی این پی) حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی جس کے بعد بندرگاہوں پر کنٹینرز کی لائن لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد بندرگاہوں پر کنٹینرز کی لوڈنگ شروع ہوگئی۔کراچی کی دونوں بندرگاہوں کے چاروں کنٹینرز ٹرمینلز پر مال بردار ٹرکوں کا رش لگا ہوا ہے، شہر میں مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا