بس حملے کے ملزمان کے خلاف آپریشن ، 4 ہلاک، پناہ گاہیں نذر آتش

 آپریشن  میںڈرون کا استعمال بھی کیا گیا ، ڈاکووں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے
اوباڑو (آئی ا ین پی   )اوباڑو میں تین روز قبل مسافر بس پر حملے اور مسافروں کے اغوا کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران 4 سے زائد ملزمان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ڈاکوئوں کی محفوظ پناہ گاہیں بھی نذر آتش کی گئی ہیں۔اوباڑو پولیس کے مطابق آپریشن کراس بند کچہ اور سونمیانی کے علاقوں میں جاری ہے۔ دوران آپریشن ڈرون کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ ڈاکوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ تین روز قبل مسافروں کی بس پر حملے کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی