زرعی سائنسدان بائیو ٹیکنالوجی کے جدید بریڈنگ ٹولز جین ایڈیٹنگ انڈکشن کے استعمال سے مختلف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں
ماہرین فوڈ سکیورٹی کے حصول کو ممکن بنانے میں کردار ادا کریں، 20 فیصد آبادی کم خوراک اور 40 فیصد بچے صحیح ذہنی نشوونما سے محروم ہیں:ذیلی ادارہ اقوام متحدہ
فیصل آباد (آن لائن)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایف اے او کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 10 سے 12 ملین آبادی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے، 20 فیصد ابادی کم خوراک اور 40 فیصد بچے صحیح ذہنی نشوونما سے محروم ہیں۔ پاکستان کے زرعی سائنسدان بائیو ٹیکنالوجی کے جدید بریڈنگ ٹولز جین ایڈیٹنگ انڈکشن کے استعمال سے مختلف فصلوں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام کی تیاری میں جدت لائیں اور ملکی فوڈ سکیورٹی کے حصول کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بدلتے موسمی حالات میں ملکی معیشت کی بحالی کے لئے زرعی شعبہ سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز مشترکہ پلیٹ فارم سے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔پلانٹ بائیوٹیکنالوجی کے جدید ٹولزجینزایڈیٹنگ کے استعمال سے مختلف فصلوں، پھلوں،دالوں، سبزیوں اورچارہ جات کی نئی اقسام میں جینیاتی تبدیلیاں لائیں۔ جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے فصلوں کے ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کو کنٹرول کرکے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وقت میں فصلوں میں مثبت تبدیلیوں کو ممکن بنایا جاسکتا ہے جو روائتی افزائش نسل کے طریقوں سے ممکن نہیں ہے۔ ان مقاصد کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو ایک پلیٹ فارم سے منظم ہوکر کوششیں کرنا ہوں گی۔چائنہ نے ریسرچ میں بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔