پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 4667 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 6 ہزار 402 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 4667 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 6 ہزار 402 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 4667 پوائنٹس کی کمی آئی اور انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 402 کی سطح تک گر گیا۔

 یہ کمی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہوئی، اور ایک دن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی مندی تھی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان کاروبار کے آغاز سے ہی تھا، جہاں 100 انڈیکس میں ابتدائی طور پر 2412 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 760 کی سطح تک گر گیا۔اس حوالے سے اسٹاک بروکر جبران سرفراز کا کہنا تھا کہ مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد منافع کے حصول کے لئے نیچے آئی، اور میوچل فنڈز کے ذریعے شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کو نیچے کی طرف دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مارکیٹ ہائی ہوتی ہے اور پھر نیچے آتی ہے تو یہ نئے سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھا موقع ہوتا ہے۔ جبران سرفراز نے یہ بھی کہا کہ سال کے اختتام تک مارکیٹ میں پریشر برقرار رہنے کا امکان ہے۔