پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3,460 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,466 کی سطح پر آ گیا، جو مارکیٹ میں فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ کاروبار کے دوران ڈالر 278 روپے 2 پیسے پر برقرار رہا، جبکہ زرمبادلہ مارکیٹ میں کوئی نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ملکی اور عالمی معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں معاشی اشاریے اور پالیسی فیصلے مارکیٹ کی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔