بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹوکرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی

لندن (آئی این پی )بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قدر نے اعلی درجے کے فیشن برانڈز اور ریٹیلرز کی توجہ حاصل کی ہے، ان برانڈز نے دولت کی تازہ جیبوں تک رسائی اور کرپٹو سرمایہ کاروں کے ساتھ وفاداری کے لیے کرپٹو کرنسی کو لین دین کی ادائیگی کی پیشکش دینے میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پرتعیش ڈپارٹمنٹ سٹور پرنٹیمپس نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج، بائیننس اور فرانسیسی فنانشل ٹیک کمپنی لیزی کے ساتھ مل کر فرانس میں اپنے سٹورز میں بٹ کوائن اور ایتھیریم سمیت کرپٹو کرنسیوں کو قبول کر رہا ہے اور ایسا کرنے والا پہلا یورپی ڈپارٹمنٹ سٹور بن گیا ہے۔