گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں دردناک واقعہ ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی سمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے ‘اس کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے
سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے‘ سست روی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے:وزیراعظم کی اجلاس میں ہدایات
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بااختیار بنانے، ہر قسم کی سہولت کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے:مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران شہباز شریف نے 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ دریں اثناء مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ، وقار اور شمولیت کو یقینی بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے‘ تعلیم، روزگار، کاروبار ہو یا سیاحت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کے سفرا کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے، تارکین وطن نہ صرف اپنے میزبان ممالک کے لیے ترقی و خوشحالی لاتے ہیں بلکہ اپنے آبائی ممالک کے لیے لائف لائن بھی بنے رہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پاکستان کے معاشی استحکام میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، صرف مالی سال 2024-25 کے پہلے دو ماہ میں ہی 5.94 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو وطن کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مسلسل لگن اور محبت کی عکاسی کرتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بااختیار بنانے، انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ہم