لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے87املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، کینال روڈ، شادمان، نیومسلم ٹا ئون، پونچھ روڈ اورسبز ہ زار میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 20املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کینال روڈ، شادمان، نیو مسلم ٹا ئون اور پونچھ روڈ پر47املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ سبزہ زار میں 20املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،کلینک،بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، جم، ہارڈ ویئر سٹور، الیکڑک سٹور، فارمیسی، دکانیں،شو روم، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔