عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو وائرل، اداکار کی تردید

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی۔جعلی ویڈیو کے باعث اداکار کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس کے بعد عمران اشرف نے خود سامنے آ کر وضاحت کی۔عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ جعلی خبر ہے، آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔