امپورٹرز اور ایکسپورٹرز پر تاخیر اور کارگوز کلیئر نہ کرنے پر جرمانے

اسلام آباد(آئی این پی ) درآمدی اور برآمدی مال کی غیر ضروری تاخیر اور کارگوز کلیئر نہ کرنے پر نئے قواعد متعارف کرا دئیے گئے جس کے بعد اب امپورٹرز اور ایکسپورٹرز پر غیر ضروری تاخیر اور کارگوز کلیئر نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسٹمز رولز 2001 میں نئی شق اوور اسٹے کارگو منیجمنٹ رولز 2026 شامل کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت کسٹمز اسٹیشن پر سامان پہنچنے کے بعد گڈز ڈکلیریشن مقررہ مدت میں جمع نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا۔پہلے 20 دن کے بعد گڈز ڈکلیریشن نہ دینے پر یومیہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ بعد میں ہر اضافی دن کیلیے جرمانہ بڑھا کر روزانہ 50 ہزار روپے تک کر دیا جائے گا