سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی : سینیٹر شیری رحمان

فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال  ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما  سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے  سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے،ونوں ممالک میں نئی شروعات ہو سکتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا  پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال ہے۔ اور بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اور اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔