سردارسلیم حیدر سے چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ کی ملاقات ،انتخابی اصلاحات بارے تبادلہ خیال
لاہور (یواین پی)گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ نے ملاقات کی جس میں انتخابات میں اصلاحات کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انتخابی عمل کو موثر اور شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ایک ایسا ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے جس سے انتخابی شفافیت میں اضافہ ہو اور قوم کا جمہوری عمل پر اعتماد بڑھے۔الیکشن کے فوری بعد پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کے نتائج کی طرف ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اسی میں بہتری ہے۔قوم چاہتی ہے کہ ملک میں انتخابات کا انعقاد شفاف طریقے سے ہو۔پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ملک میں حقیقی تبدیلی صرف عوام ہی لاسکتے ہیں