پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاک پتن کے نواحی گا ئوں 7 ایس پی میں رکشے والے کو کرایہ نہ دینے پر دکاندار اور رکشہ والے میں جھگڑا، ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جھگڑے کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی۔ دکاندار کے رکشے والے کو کرایہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا،ملزمان نے ڈنڈوں، اینٹوں اور آہنی راڈ کے وار سیمتعدد مرد و خواتین کو شدید زخمی کردیا۔واقعہ کی فوٹیجز میڈیا کو موصول ہوگئیں، پورا گا ئوں کئی گھنٹوں تک میدانِ جنگ بنا رہا، ملزم جاتے ہوئے متاثرہ خاندان کی دکان کا بھی صفایا کر گئے، تھانہ صدر پولیس نے 12 اَفراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔