سینیٹ اجلاس میں چوہا ، اراکین میں ہلچل

چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضٰی نے کی،یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے،دنیش کمار کا طنزیہ تبصرہ 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا ، ایوان میں چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضٰی نے کی۔سینیٹ کا اجلاس پریذ ائیڈنگ افسر دنیش کمار کی صدارت میں جاری تھا اراکین اظہار خیال کررہے تھے کہ اسی دوران ایوان میں چوہا گھس آیا ، سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نشاندہی کرنے پر پریذائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے، اس تبصرے پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔