شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں ، موبائل، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں مدثر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں اویس سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں ابرار سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں منیب سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں خرم سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، جوہر ٹاؤن اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی