ڈاکوئوں نے لٹ مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سندر میں ثمر عباس سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔غالب مارکیٹ میں شہزاد سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں سلیمان سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں عاصم سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں وحید سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،اقبال ٹاون میں فاخر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی کاہنہ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔