ڈاکوئوں نے اَت مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ٹاون شپ میں ارسلان سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبآل فون اور دیگر سامان,غازی ٓباد میں عمران سے 2لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون۔ہنجروال میں اسد سے 2لاکھ20ہزار نقدی اور موبائل ہزار فون,اسلام پورہ میں مراتب سے 2لاکھ15ہزار اور موبائل فون۔ہڈیارہ میں ضیا سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.غالب مارکیٹ اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ مصطفی ٓباد اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔