ڈاکوئوں نے اَت مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں مجتبیٰ سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں قدیر سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں حمزہ سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں رضوان سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں علی رضا سے1لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کاہنہ اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ اکبری گیٹ نواب ٹاون اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔