لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گلشن راوی میں ماجد سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون۔ستوکتلہ میں شفیق سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں صدیق سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں عادل سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں شبیر سے1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. ڈیفنس اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ مسلم ٹاون اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔