14 ججز مختلف مقدمات سنیں گے، چار ڈویژن بنچ اور متعدد سنگل بنچ تشکیل
تعطیلات کے اختتام میں صرف دو ہفتے باقی، چیف جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل
لاہور (زیڈ این این) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ تعطیلات کے اختتام میں اب صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ پر رواں ہفتے 14 ججز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں چار ڈویژن بنچ اور متعدد سنگل بنچ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان شامل ہیں جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔مزید برآں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 14 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالتی حلقوں کے مطابق تعطیلات کے باوجود اہم نوعیت کے مقدمات نمٹانے کے لیے ہائیکورٹ نے ججز کی تعیناتی یقینی بنائی ہے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔