کراچی(یواین پی)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں لانڈھی میں ٹرک/ڈمپر نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہوں نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ کراچی کی اے ٹی سی میں لانڈھی میں ٹرک/ڈمپر نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران آفاق احمد اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، دوران سماعت گواہاں نے عدالت میں انکشاف کیا کہ انہوں نے آفاق احمدکیخلاف مقدمے کا اندراج یا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہان پولیس کو دیے گئے بیانات سے مکر گئے، گواہان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں علم نہیں کہ آفاق احمد کی ایما پر ٹرک/ڈمپر کو نذرآتش کیا گیا تھا۔